تھائی لینڈ حلال نمائش میں ایران کی شرکت

IQNA

تھائی لینڈ حلال نمائش میں ایران کی شرکت

9:07 - January 21, 2025
خبر کا کوڈ: 3517844
ایکنا: تھائی لینڈ اسلامی کمیٹی کے مطابق " 2025 میگا حلال نمایش " بارے پریس کانفرنس منقد کی گئی۔

ایکنا نیوز، اسلامی ثقافت اور تعلقات کی تنظیم کے شعبۂ تعلقات عامہ اور اطلاعات کے مطابق، تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والی "میگا حلال ایونٹ بینکاک" نمائش کا مقصد تھائی لینڈ کو ایشیا میں حلال صنعت کے مرکز کے طور پر متعارف کرانا اور دنیا بھر کے دو ارب سے زائد مسلمانوں کو حلال مارکیٹ سے جوڑنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ یہ نمائش حلال طرزِ زندگی کے سب سے بڑے بین الاقوامی ایونٹ کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔

"میگا حلال بینکاک" نمائش، جو 27 سے 29 جنوری 2025 کو بانگنا ایگزیبیشن سینٹر میں ہوگی، تھائی لینڈ کے حلال فوڈ پروڈکٹس کو ایشیائی اور مشرق وسطیٰ کی 41 سے زائد مارکیٹوں تک رسائی کا موقع فراہم کرے گی۔ اس نمائش کو حکومت اور بین الاقوامی اداروں کی وسیع حمایت حاصل ہے، جس سے تھائی لینڈ کو ایشیا میں حلال مارکیٹ کے رہنما کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کا سنہری موقع میسر ہوگا۔

 

حضور ایران در بزرگترین نمایشگاه صنعت حلال تایلند

اس نمائش میں 10 ممالک کی 500 سے زیادہ کمپنیاں حصہ لیں گی اور 1500 سے زیادہ اسٹالز پر مصنوعات پیش کی جائیں گی جن میں فیشن، کپڑے، جوتے، کھانے پینے کی اشیاء، خوبصورتی اور صحت کی مصنوعات، کاسمیٹکس، عطر، اسپاز، غذائی سپلیمنٹس، اور سیاحت کے پیکیجز شامل ہیں۔ یہ نمائش سرمایہ کاروں، پروڈیوسرز، اور تاجروں کو ایک جگہ اکٹھا کرے گی، جس سے حلال صنعت میں خیالات اور جدت کے تبادلے کے لیے ایک بین الاقوامی مرکز بننے کا راستہ ہموار ہوگا۔

تھائی لینڈ کو پہلے ہی ایشیا میں حلال مرکز کی حیثیت حاصل ہے۔ جنوب میں انڈونیشیا اور ملائیشیا سے بحری رابطے کے راستے موجود ہیں، جبکہ شمال میں یہ زمینی راستے سے بنگلہ دیش، پاکستان، افغانستان، اور بھارت تک رسائی فراہم کرتا ہے، جہاں مسلمانوں کی تعداد 200 ملین سے زائد ہے۔/

 

4260905

نظرات بینندگان
captcha