ایکنا نیوز؛ محمد الجندی نے مصراوی نیوز ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: الازہر کے تحت قائم "مجمع تحقیقات اسلامی" نے کچھ عرصہ قبل قرآن مجید کی طباعت میں رنگین کاغذ کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور سیاہ رنگ کے فونٹ کو قرآنی متن کے لیے موزوں رنگ قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ قرآن کریم کی حرمت، عظمت اور تقدس کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے، اسی بنا پر مصر میں رنگین قرآن کریم کی طباعت و اشاعت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
الازہر کے اس ادارے کے سیکرٹری جنرل، محمد الجندی نے کہا کہ قرآن کی نظرثانی کمیٹی (کمیٹی بازنگری مصحف) پر اللہ تعالیٰ کے حضور ایک عظیم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اسی لیے قرآن کی طباعت میں احتیاط، دقت اور ضوابط کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ مصر میں قرآن پاک کی نظارت قرآنی علوم کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم کرتی ہے، جس میں الازہر یونیورسٹی کے قرآن فیکلٹی کے اساتذہ اور قرآن قرات کے اداروں کے ارکان شامل ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی الازہر کے تحت اسلامی تحقیقی مجمع نے فینسی اور نیونی رنگوں میں قرآن کی طباعت کو غیر شرعی و غیر مناسب قرار دیا تھا اور مصر کی مارکیٹ میں ان رنگین نسخوں کی فروخت کی بھی مخالفت کی تھی۔
مجمع تحقیقات اسلامی کے جاری کردہ اصولوں کے مطابق:
اگر کوئی اشاعتی ادارہ ان اصولوں کی خلاف ورزی کرے، تو مجمع اس معاملے کو قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں تک پہنچائے گا، ایسے قرآن کے نسخے مارکیٹ سے ہٹائے جائیں گے اور متعلقہ پبلشر کو آئندہ قرآن کی طباعت سے روک دیا جائے گا۔/
4274700