ایکنا نیوز، عربی ۲۱ نیوز کے مطابق، قابض صہیونی حکام نے جمعہ کو مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ محمد سلیم محمد علی کو ایک ہفتے کے لیے اس مقدس مقام میں داخلے سے روک دیا، جب کہ یہ مدت قابل توسیع بھی ہے۔
شیخ محمد سلیم کو مسجد الاقصیٰ میں خطبہ دینے اور نماز جمعہ کی امامت کے فوراً بعد، جس میں انہوں نے غزہ پر صہیونی جارحیت کی شدید مذمت کی تھی، فوری تفتیش کے لیے قدس کے قدیم شہر میں واقع القشلہ پولیس اسٹیشن میں طلب کیا گیا۔
اس سے قبل بھی صہیونی حکام نے اسی طرح کے اقدامات کرتے ہوئے مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کو مختلف ادوار کے لیے مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔/
4275847