ایکنا نیوز، دفتر حفظ و نشر آثار حضرت آیتاللہ العظمیٰ خامنہای کی ویب سائٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے جمعرات ( ۲۴ اپریل) کو حضرت امام جعفر صادق علیہالسلام کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاداری کے اختتام پر خطاب فرمایا۔ اس مجلس میں "قرآنی سرگرم افراد اور ماہ مبارک رمضان میں قومی میڈیا کے پروگراموں کے منتظمین" بھی شریک تھے۔
رہبر انقلاب نے فرمایا: "آج کی اس نشست میں الحمدللہ قرآنی افراد جمع ہیں۔ خدا کا شکر ہے کہ اس سال ماہ مبارک رمضان واقعی ایک قرآنی رمضان تھا؛ اللہ کا شکر ہے۔ ملک بھر میں، آپ بھائیوں کی کوششوں سے، ہر جگہ، ہر شعبے میں، خواہ وہ صدا و سیما (ریڈیو و ٹی وی) ہو یا اس کے علاوہ، لوگوں کے دل قرآن سے وابستہ رہے۔"
آپ نے مزید فرمایا: "ہمیں اس چیز کی ضرورت ہے۔ یہ وہ چیز ہے جس کی ہمارے ملک کو ضرورت ہے، ہمارے نوجوانوں کو ضرورت ہے۔ جب میں دیکھتا ہوں کہ نوجوان بیٹھے ہیں، قرآن کو ترتیل کے ساتھ تلاوت کر رہے ہیں، حفظ شدہ قرآن کو زبانی پڑھ رہے ہیں، تو خوشی اور مسرت سے میرا دل بےحد متاثر ہو جاتا ہے؛ الحمد للہ ربّ العالمین۔"
رہبر معظم انقلاب نے آخر میں فرمایا: "اس سلسلے کو جاری رکھیں۔ البتہ قرآن کے میدان میں ابھی بہت سا کام باقی ہے، وہ کام جو ہمیں انجام دینا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ قرآن کے مفاہیم، جو ایک عظیم اور گہرا سمندر ہیں، کو اپنے عوام اور قرآن پڑھنے والوں کے درمیان عام کریں۔ الحمدللہ، یہ سب بہت اچھا تھا۔ خدا کا شکر ہے۔/
4278341