عید قربان اور فسلطینی مفتی کی تاکید

IQNA

عید قربان اور فسلطینی مفتی کی تاکید

17:09 - June 02, 2025
خبر کا کوڈ: 3518585
ایکنا: شیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام عید کے دن شھدا، زخمی اور قیدی گھرانوں کی خبر لیں۔

ایکنا نیوز- معا نیوز کے مطابق شیخ محمد حسین، مفتی اعظم بیت‌المقدس و فلسطین اور شورای عالی فتوا کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ عید قربان ۱۴۴۶ھ کی نمازِ عید صبح 6 بج کر 5 منٹ پر ادا کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ:

جمعرات، 15 خرداد (مطابق 9 ذوالحجہ) کو یومِ عرفہ ہوگا،

اور اس دن کا روزہ رکھنا سنت ہے۔

لہٰذا تمام مسلمان اس دن روزہ رکھنے کا اہتمام کریں۔

شیخ محمد حسین نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ:

وہ عید قربان کے دن

شہداء، اسیران، زخمیوں اور غریبوں کے اہلِ خانہ کی عیادت کریں،

اور اہلِ استطاعت افراد قربانی کریں تاکہ

اس کے ذریعے اللہ کے قرب حاصل ہو،

خاندانی روابط مضبوط ہوں

اور ضرورت مندوں کی حاجات پوری ہوں۔

انہوں نے زور دیا کہ قربانی نہ صرف عبادت ہے بلکہ معاشرتی ہمدردی اور تعلقات کی مضبوطی کا ذریعہ بھی ہے۔/

 

4285802

نظرات بینندگان
captcha