ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، جنگ بند کرنے کے صیہونی دشمن اور اس کے شرپسند حامیوں پر مسلط کیے جانے کے بارے میں قومی سلامتی کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹریٹ کا بیان حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
’’یقیناً جو لوگ کہتے ہیں: ہمارا رب اللہ ہے، پھر اس پر ڈٹ جاتے ہیں، تو ان پر نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔‘‘ (سورۂ احقاف، آیت ۱۳)
اے سر بلند اور مزاحمت کرنے والی ایرانی قوم!
صیہونی دشمن کے حملے کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج میں شامل آپ کے بہادر اور جاں نثار فرزندوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے حکم پر لبیک کہا اور دشمن کی ہر شرارت کا بے مثال دلیری سے دندان شکن جواب دیا۔ آخری مرحلے میں امریکی فوجی اڈہ "العدید" اور اس کے بعد مقبوضہ علاقوں کے تمام حصے میزائل حملوں کا نشانہ بنے۔
آپ کی ہوشیاری، بروقت فہم، مزاحمت، اتحاد اور بے مثال یکجہتی نے دشمن کی اسٹریٹیجی کو ناکام بنا دیا اور یہ موقع فراہم کیا کہ اسلامی مجاہدین کی برسوں کی تخلیقی، مجاہدانہ اور مسلسل کاوشوں سے حاصل کردہ حیرت انگیز طاقت کو بارہ روزہ خونریز اور مدبرانہ جدوجہد میں بروئے کار لایا جائے، اور ہر جارحیت کا بروقت اور مناسب جواب دیا جائے۔
ملت کی گہری بصیرت اور معنی خیز رویے، مجاہدین کی حکمت بھری جدوجہد اور رہبرِ حکیم کی قیادت کے بدلے میں خدا کا عطیہ فتح و نصرت کی صورت میں نازل ہوا، جس نے دشمن کو شکست تسلیم کرنے، پشیمان ہونے اور یکطرفہ طور پر حملے بند کرنے پر مجبور کر دیا۔
اسی بنیاد پر، اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم اور دلیر عوام کو ایک بار پھر آگاہ کیا جاتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، دشمنوں کی باتوں پر ذرا برابر بھی اعتماد کیے بغیر، پوری طرح مستعد اور انگلی ماشے پر رکھے، دشمن کے ہر جارحانہ اقدام کا فیصلہ کن اور شرمناک انجام دینے والا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ
4290545