نوجوان مسلمان کو بتوں کے سامنے سجدے پر مجبور کرنا

IQNA

نوجوان مسلمان کو بتوں کے سامنے سجدے پر مجبور کرنا

21:27 - September 30, 2025
خبر کا کوڈ: 3519239
ایکنا: انتہا پسند ہندوؤں نے بھارت میں ایک مسلمان نوجوان کو اپنے بتوں کے سامنے سجدہ کرنے پر مجبور کر دیا۔

ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز کے مطابق آندھرا پردیش کی آدونی شہر (جنوبی بھارت) میں ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروہ نے ایک 18 سالہ مسلمان نوجوان پر حملہ کیا اور اسے زبردستی ہندو بتوں کے سامنے سجدہ کرنے اور ہندو مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ یہ نوجوان، جسے ابتدا میں صرف "آصف" کے نام سے پیش کیا گیا لیکن بعد میں اس نے اپنا اصل نام محمد کیف ظاہر کیا، زبردستی اپنی پیشانی پر ہندو مذہبی نشان لگانے اور ہندو رسومات ادا کرنے پر مجبور ہوا۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی بھارت بھر کے مسلمانوں میں شدید غصہ پھیل گیا اور مقامی پولیس حرکت میں آئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 24 ستمبر کو پیش آیا۔ چھ مشتبہ افراد کی نشاندہی کی گئی جن میں سے تین کو "مذہبی گروہوں کے درمیان دشمنی بھڑکانے" اور "غیر قانونی حراست" کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب محمد کیف اپنے گھر پر موبائل استعمال کر رہا تھا اور اس نے انسٹاگرام پر ریاست اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ایک طنزیہ تصویر دیکھی اور اسے ایک گروپ میں بھیج دیا۔ اس پر ملزمان نے اسے فون پر دھمکیاں دیں۔ بعد ازاں کچھ لوگ اس کے کام کی جگہ پر پہنچے اور اسے زبردستی کاروان پت علاقے میں دیوی "دُرگا" کے مجسمے کے سامنے لے گئے اور بت کو چھونے پر مجبور کیا۔ جب اس نے انکار کیا تو اس پر حملہ کیا گیا۔ حملہ آوروں نے اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی تاکہ اسے سوشل میڈیا پر پھیلایا جا سکے اور مذہبی نفرت اور فسادات کو ہوا دی جا سکے۔

مسلمان رہنما محمد جنید، جو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ہیں، نے بتایا کہ بی جے پی (بھارتیا جنتا پارٹی) کے دباؤ پر محمد کیف کے خلاف بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے، کیونکہ اس نے آدتیہ ناتھ کی طنزیہ تصویر شیئر کی تھی۔

اس واقعے کے خلاف علاقے کے متعدد مسلمان پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کے لیے جمع ہوئے اور مطالبہ کیا کہ سخت کارروائی کی جائے۔ پولیس نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔/

 

4307628

نظرات بینندگان
captcha