حضرت زهرا(س) کی شہادت پر گنبد حرم امام رضا(ع) کا پرچم تبدیل

IQNA

حضرت زهرا(س) کی شہادت پر گنبد حرم امام رضا(ع) کا پرچم تبدیل

5:00 - November 05, 2025
خبر کا کوڈ: 3519436
حضرت زهرا(س) کی شہادت پر گنبد حرم امام رضا(ع) کا پرچم تبدیل
ایکنا: حضرت فاطمہ زہرا(س) کی ایامِ شہادت کے موقع پر، حرمِ مطہر امام رضا(ع) کے گنبدِ منور کا پرچم اور ضریحِ مبارک کی پوشش احتراماً سیاہ کردی گئی۔

خراسان رضوی سے ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، آستان نیوز نے بتایا کہ خدامِ حرمِ مطہر رضوی، زائرین اور مجاورین کی موجودگی میں گنبدِ منور کا پرچم اور ضریحِ مطہر کی پوشش حضرت فاطمہ زہرا(س) کے مقامِ والا کے احترام اور سوگواری کے طور پر تبدیل کی گئی۔

اسی مناسبت سے تمام صحن و سرائے، گلدستے اور سقاخانے بھی حضرت فاطمہ زہرا(س) کے مبارک نام سے منقش سیاہ پرچموں اور کتبوں سے آراستہ کیے گئے ہیں۔

حضرت فاطمہ زہرا(س) کی شہادت کے موقع پر، حرمِ مطہر رضوی میں ادارہ تبلیغاتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سوگواری اور عزاداری کی خصوصی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔ صبحِ شہادت کی خصوصی تقریب منگل، کو صبح ۹ بجے رواق امام خمینی(رح) میں زائرینِ گرامی کی شرکت سے منعقد ہوگی۔

یہ پروگرام تلاوتِ قرآنِ کریم (قاری جلیل اشرفی)، خطابت (حجت‌الاسلام عبدوس)، نعت و شاعری (سید ابوالفضل مبارز) اور مرثیہ‌خوانی (رضا آتشبار) پر مشتمل ہوگا۔

اسی طرح شامِ شہادت کے موقع پر بھی حضرت صدیقہ طاہرہ(س) کی یاد میں مجلسِ عزاداری نمازِ مغرب و عشاء کے بعد رواق امام خمینی(رح) میں منعقد ہوگی، جو تلاوتِ زیارتِ امین‌اللہ (مسعود پیرایش) سے آغاز پائے گی۔/

 

4314573

نظرات بینندگان
captcha