ختم قرآن مہم بعنوان «آیات انتظار» کا اہتمام

IQNA

ختم قرآن مہم بعنوان «آیات انتظار» کا اہتمام

8:41 - January 07, 2026
خبر کا کوڈ: 3519767
ختم قرآن مہم بعنوان «آیات انتظار» کا اہتمام
ایکنا: ماہِ رجب المرجب کی بابرکت ایام کے آغاز اور اس مہینے کی اہم مناسبتوں کے قریب آنے کے ساتھ ہی انس قرآن اور روحِ انتظارِ فرج کو مضبوط بنانے کے مقصد سے قرآنی مہم «آیاتِ انتظار» کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق یہ مہم قرآنِ کریم کے اجتماعی ختم پر مبنی ہے اور حضرت ولیِّ عصر امام مہدیؑ (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی سلامتی اور ظہورِ فرج میں تعجیل کی نیت سے ترتیب دی گئی ہے۔ اس مہم کا آغاز 13 رجب، بمطابق ولادتِ باسعادت حضرت امام علیؑ سے ہوا ہے اور یہ 27 رجب، عیدِ سعید مبعثِ رسول اکرم ﷺ تک جاری رہے گی۔

مہم کے منتظمین نے ایمانِ فردی اور اجتماعی کو مضبوط کرنے میں قرآنِ کریم کے مقام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ «آیاتِ انتظار» کا بنیادی مقصد ایک اجتماعی قرآنی تحریک کے تحت عوامی سطح پر وسیع شرکت کو یقینی بنانا اور امامِ زمانہؑ کے ظہور کے لیے دعا اور توسل کی ثقافت کو راسخ کرنا ہے۔

اس مہم میں جدید ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے آسان اور ہمہ گیر شرکت کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔

منتظمین کے مطابق، مہم «آیاتِ انتظار» میں شرکت کے خواہشمند افراد 30001515 پر عدد 1 ارسال کر کے شرکاء میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ویب سائٹ Jamkaran.ir/quran کے ذریعے بھی رجسٹریشن اور شرکت کی سہولت موجود ہے، تاکہ شرکاء آن لائن طور پر اس اجتماعی ختمِ قرآن میں شریک ہو سکیں۔

اس مہم کے دیگر حصوں میں شرکاء کو سوشل میڈیا پر «زندگی با آیات» چینل سے منسلک ہونے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔ یہ چینل قرآنی، توضیحی اور ترغیبی مواد کی تیاری اور اشاعت کے ذریعے قرآنِ کریم کی آیات سے مستقل رابطے کو مضبوط بنانے اور انتظار، امید اور معنویت سے متعلق قرآنی مفاہیم کو متنوع اسالیب میں پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔/

 

4327126

نظرات بینندگان
captcha