الازهر میں موسم گرما کے چوتھے کورس کا اعلان

IQNA

الازهر میں موسم گرما کے چوتھے کورس کا اعلان

6:04 - May 16, 2026
خبر کا کوڈ: 3520216
ایکنا: جامعہ الازہر کے اسلامی مرکز نے قرآنِ کریم کی خدمت اور تعلیمِ کلامِ وحی کے سلسلے میں اپنے قرآنی موسمِ گرما منصوبے کے چوتھے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «المصری الیوم» کے مطابق یہ منصوبہ یکم جون سے 31 اگست 2026ء تک شیخ الازہر احمد الطیب کی نگرانی میں جاری رہے گا۔

اس سال کے منصوبے میں مختلف عمر کے افراد کے لیے قرآنی اور تعلیمی پروگراموں کا ایک جامع پیکیج پیش کیا گیا ہے، جس میں قرآنِ کریم کے حفظ، دہرائی اور تدبر کو سنتِ نبویؐ کی احیا کے ساتھ یکجا کیا گیا ہے۔ اس جامع تعلیمی و تبلیغی تجربے کا مقصد نوجوانوں کے قرآنِ کریم اور سنتِ رسول ﷺ کے ساتھ تعلق کو مضبوط بنانا ہے۔

قرآنی موسمِ گرما کا یہ منصوبہ مسلسل چوتھے سال منعقد کیا جا رہا ہے، جبکہ گزشتہ برسوں میں طلبہ اور والدین کی بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی۔

اس منصوبے کی کامیاب انعقاد اور مصری عوام کی بھرپور دلچسپی نے اسے علومِ قرآنی کی ترویج اور اسلامی اعتدال پسند اقدار کو فروغ دینے کے لیے الازہر کے نمایاں ترین قرآنی منصوبوں میں شامل کر دیا ہے۔

اس منصوبے میں کئی اہم شعبے شامل ہیں، جن میں سب سے نمایاں «10 ہزار حفاظِ قرآن» کا منصوبہ ہے، جس کا مقصد مصر بھر میں الازہر کی نگرانی میں قائم 12 ہزار سے زائد خصوصی مراکز میں پورے قرآنِ کریم کے حافظ 10 ہزار طلبہ کو فارغ التحصیل کرنا ہے۔

اس منصوبے میں «اپنے نصاب کو حفظ کریں» کے عنوان سے ایک پروگرام بھی شامل ہے، جو الازہر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام ہفتے میں تین دن منعقد ہوگا اور اس کا مقصد طلبہ کو آئندہ تعلیمی سال کے نصاب کو یاد کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

یہ منصوبہ «قرآنِ کریم پلیٹ فارم» پر بھی مشتمل ہے، جو ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے اور الازہر کے طلبہ سمیت ان تمام افراد کو دور سے قرآن حفظ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے جو موسمِ گرما میں حفظِ قرآن کرنا چاہتے ہیں۔

الازہر کے موسمِ گرما منصوبے میں «عالمی یومِ حفظِ قرآن سے تلاوت» کے حوالے سے خصوصی پروگرام بھی شامل ہیں، جو ہر سال 30 اگست کو منعقد ہوتے ہیں۔ ان پروگراموں میں ایک ہی دن میں مکمل قرآنِ کریم کی تلاوت یا اس کے مختلف حصوں کی تلاوت شامل ہوتی ہے۔ گزشتہ مرحلے میں مصر کے اندر سے ایک لاکھ سے زائد افراد جبکہ بیرونِ مصر سے بھی ہزاروں افراد نے اس میں شرکت کی تھی۔/

 

4352078

نظرات بینندگان
captcha