
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے عربی 21 نیوز کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے 24 سالہ فرانسیسی کھلاڑی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں وہ میدان میں فلسطینی پرچم لہراتے دکھائی دے رہے ہیں۔
بوئی گزشتہ چند برسوں میں گالاتاسرائے کے نمایاں کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں اور وہ رائٹ بیک کی پوزیشن پر کھیلتے ہیں۔ وہ اس سے قبل بائرن مونیخ کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔
یہ واقعہ ہسپانوی قومی ٹیم کے نوجوان اسٹار Lamine Yamal کے اسی نوعیت کے اقدام کے چند روز بعد پیش آیا۔ یامال نے بھی بارسلونا کی ہسپانوی لیگ میں کامیابی کے جشن کے دوران فلسطینی پرچم اپنے کندھوں پر اٹھایا تھا۔
یامال کو اس اقدام کے بعد اسرائیلی میڈیا اور بعض حکام کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم دوسری جانب انہیں مختلف ذرائع ابلاغ اور اسپین کے وزیرِ اعظم کی جانب سے بھرپور حمایت اور تحسین بھی حاصل ہوئی، جنہوں نے نوجوان کھلاڑی کے مؤقف کا دفاع کیا۔
یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ گالاتاسرائے کی تقریبات میں فلسطینی پرچم دکھائی دیا ہو۔ دو سال قبل مراکشی اسٹار حکیم ضیاچ نے بھی ترکیہ لیگ میں گالاتاسرائے کی کامیابی کے جشن کے دوران غزہ پر جنگ کے پس منظر میں خود کو فلسطینی پرچم میں لپیٹ لیا تھا۔/
4352526