عالمی اسلامی معیشت کی درجہ بندی میں ملائیشیاء سرفہرست

IQNA

عالمی اسلامی معیشت کی درجہ بندی میں ملائیشیاء سرفہرست

7:30 - June 08, 2026
خبر کا کوڈ: 3520306
ایکنا: تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملائیشیا نے دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ یہ کامیابی حلال تجارت، اسلامی مالیات اور حلال سرٹیفکیشن کے مؤثر نظام میں اس کی مضبوط کارکردگی کا نتیجہ ہے۔

ایکنا نیوز- بزنس ٹوڈے کے مطابق، دینار اسٹینڈرڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملائیشیا نے حلال خوراک، اسلامی مالیات، حلال ادویات اور حلال کاسمیٹکس کے شعبوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میڈیا اور تفریح کے شعبے میں دوسرے نمبر پر جبکہ مسلم دوست سیاحت اور باوقار و اسلامی طرز کے ملبوسات کے شعبے میں چوتھے نمبر پر رہا۔ اس طرح یہ رپورٹ میں شامل تمام چھ بنیادی شعبوں میں دنیا کے چار بہترین ممالک میں شمار ہوا۔

عالمی سطح پر اسلامی معیشت کے چھ اہم شعبوں میں مسلم صارفین کے اخراجات 2024 میں 2.6 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ اندازہ ہے کہ 2029 تک یہ حجم بڑھ کر 3.56 ٹریلین ڈالر ہو جائے گا۔ اس عرصے میں سالانہ مرکب شرح نمو 6.5 فیصد متوقع ہے۔

حلال خوراک اور مشروبات بدستور اسلامی معیشت کا سب سے بڑا شعبہ رہے، جن پر گزشتہ سال 1.53 ٹریلین ڈالر خرچ کیے گئے۔

ملائیشیا کی حلال تجارت نے بھی نمایاں ترقی کی۔ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے حلال تجارت سے متعلق سرفہرست دس درآمد کنندگان میں ملائیشیا نے 30.64 ارب ڈالر کی درآمدات کے ساتھ سب سے زیادہ نمو ریکارڈ کی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.41 فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی اسلامی مالیاتی اثاثوں کا حجم 2024 میں 5.99 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ توقع ہے کہ 2029 تک یہ بڑھ کر 9.72 ٹریلین ڈالر ہو جائے گا۔

دینار اسٹینڈرڈ نے 86 ملین سے زائد سوشل میڈیا تعاملات کے تجزیے کے بعد بتایا کہ مسلم صارفین تیزی سے اخلاقی، مقامی اور متبادل برانڈز کی حمایت کر رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اقدار پر مبنی خریداری کا رجحان ابتدائی بائیکاٹ مہمات سے آگے بڑھ کر مستقل رویے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

رپورٹ میں مصنوعی ذہانت پر مبنی حلال سرٹیفکیشن، بلاک چین کے ذریعے ٹریس ایبلٹی، ڈیجیٹل اسلامی مالیات، حلال ادویات، کلین لیبل کاسمیٹکس اور اسلامی موضوعات پر مبنی میڈیا و تفریح کو مستقبل کے اہم اور ابھرتے ہوئے مواقع قرار دیا گیا ہے۔

عالمی درجہ بندی میں متحدہ عرب امارات دوسرے، سعودی عرب تیسرے، انڈونیشیا چوتھے اور بحرین پانچویں نمبر پر رہے۔/

 

4356580

نظرات بینندگان
captcha