آستانہ مقدس امام حسین (ع) کی جانب سے زائرین کے لیے قرآنی پروگرام

IQNA

آستانہ مقدس امام حسین (ع) کی جانب سے زائرین کے لیے قرآنی پروگرام

9:38 - July 28, 2026
خبر کا کوڈ: 3520509
2
حضرت امام حسینؑ کے روضۂ مبارک سے وابستہ مرکز دارالقرآن الکریم نے اربعین کے زائرین کے لیے مختلف قرآنی پروگراموں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق آستانۂ مقدس امام حسینؑ سے وابستہ دارالقرآن الکریم نے کربلائے معلیٰ جانے والی شاہراہوں کے کنارے درجنوں قرآنی مراکز (اسٹیشنز) قائم کرکے اپنے قرآنی تعلیم و ترویج کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ پروگرام اربعین کے زائرین کی آمد کے ساتھ شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد قرآنی ثقافت کو فروغ دینا اور دینی شعور و آگہی میں اضافہ کرنا ہے۔

مرکز دارالقرآن الکریم کے سربراہ عماد الواجدی نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت درجنوں قرآنی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں تعلیمی اور رہنمائی پر مبنی پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مقصد قرآن کریم کے مفاہیم کو زائرین کے ذہنوں میں راسخ کرنا اور کربلا کے سفر کے دوران انہیں اسلامی تعلیمات سے مزید مضبوطی کے ساتھ جوڑنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سرگرمیاں قرآنی ثقافت کے فروغ، دینی تعلیمات سے آگاہی میں اضافے اور زائرین کو ان کے سفر کے ماحول سے ہم آہنگ انداز میں دینی رہنمائی فراہم کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب، مرکز دارالقرآن الکریم کے ذمہ داران میں سے سید خالد الغالبی نے بتایا کہ ان قرآنی مراکز کے قیام کا مقصد زائرین کے درمیان دینی آگہی کو فروغ دینا ہے۔ ان مراکز پر عقائدِ اسلامی سے متعلق رہنمائی، فقہی سوالات کے جوابات اور دینی مسائل کی وضاحت فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ صحیح اسلامی مفاہیم کو مستحکم کیا جا سکے اور حضرت امام حسینؑ کے زائرین کی بہتر انداز میں خدمت انجام دی جا سکے۔

 

4366344

نظرات بینندگان
captcha