ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ایکنا نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "المنار" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ حزب اللہ کی جانب سے جاری ہونے والے اس بیان میں زور دیا گیا : حزب اللہ کو یقین ہے کہ لبنان کے سابق وزیر خزانہ محمد شطح کا وحشیانہ قتل انہیں دہشت گردانہ کاروائیوں کا حصہ ہے جن کا ہدف لبنان کے اندرونی حالات کو خراب کرنا ہے ۔
واضح رہے کہ لبنان کے دار الحکومت بیروت میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب سابق وزیر محمد شطح کے کانوائے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک اہم میٹنگ میں شرکت کے لیے جارہے تھے دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا دھماکے کے نتیجے میں محمد شطح سمیت متعدد افرد ہلاک اور ۵۰ سے زائد زخمی ہوئے ہیں امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
ذرائع کے مطابق یہ دھماکا بیروت کے تجارتی مرکز میں واقع ہوٹل "وینیز" کے قریب ہوا ہے ۔
1347404