ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "Islam.ru" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ کرغستان کی ایک عدالت نے اعلان کیا : باحجاب طالبہ کو عمومی لازمی تعلیم کے حق سے محروم کرنے ، مذہبی آزادی پرمبنی بنیادی قانون کی خلاف ورزی اور طالبہ کو ذہنی اذیت دینے پر سکول کے پرنسپل کی سرزنش گئی ہے ۔
واضح رہے کہ اسی طرح کا ایک واقع شہر بیشکک میں بھی پیش آیا ہے جہاں سکول کے مدیر کو عدالت کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے ۔
جمہوری کرغستان مرکزی ایشیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں کی اکثر آبادی مسلمان شہریوں پر مشتمل ہے جن میں سے ۸۰% شہری ترک تبار ہیں ۔
1348440