ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے ایرانی نیوز چینل"Press TV" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں منعقد ہونے والی اپنی نوعیت کی اس پہلی کانفرنس کے دوران کشمیر سے تعلق رکھنے والی مفکر اور اسلامی تاریخ کی ماہر خواتین سمیت یونیورسٹی کی اساتید اور طالبات نے شرکت کی ہے ۔
کانفرنس کے دوران شرکا نے مسلم خواتین کے لیے قابل قدر نمونے کے عنوان سے سیدہ زینب (ع) کی سیرت طیبہ کا جائزہ لیا ہے ۔
واضح رہے کہ کانفرنس کا ہدف حق و انصاف کی راہ میں پائیداری پر مبنی کربلا کے پیغام ، امام حسین (ع) کی شناخت اور قیام کربلا سے حاصل ہونے والے درسوں کو آئندہ نسلوں تک پہنچانا تھا ۔
1348677