ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹShia Post کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ نماز جمعہ کے بعد ملک کے تمام بڑے شہروں من جملہ ؛ لاہور ، اسلام آباد ، کراچی ،حیدرآباد ، راولپنڈی ، کوئٹہ ، پیشاور ، لاڑکانا ، ملتان ، سکھر ، وغیرہ میں ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ہیں ۔
مظاہروں میں شریک افراد نے تکفیری دہشت گردوں اور متحدہ قومی مومنٹ جیسی قوم پرست جماعتوں کے خلاف نعرہ بازی کی اور کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں سمیت دیگر شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی پرزور مذمت کی ہے ۔
مظاہرین نے ایم کیو ایم اور تکفیروں کو ان دہشت گردانہ اقدامات میں ملوث قرار دیتے ہوئے حکومت سے ان کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
1350540