ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "صوت العراق" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے صوبہ "الانبار" میں گزشتہ کچھ دنوں سے فوج اور باغی دہشت گرد گروپوں کے درمیان لڑائی میں شدت دیکھنے کو ملی ہے ۔
واضح رہے کہ اس صوبے میں عراق اور شام میں اسلامی حکومت (داعش) نامی دہشت گروپ نے قبضہ کر رکھا ہے جبکہ عراقی فوج اس صوبے کو انتہا پسند عناصر اور ملک دشمن دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر کاروائیاں کر رہی ہے۔
اگرچہ کے عراقی وزیر اعظم نے فوج کو صوبہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا لیکن مقامی لوگوں اور مختلف قبائل نے حکومت سے فوجی کاروائی کو جاری رکھنے کی پرزور اپیل کی ہے اور خود بھی فوج کی مدد کے لیے میدان میں دہشت گردوں کے خلاف بر سرپیکار ہیں ۔
1350741