ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی ﴿ایکنا﴾ نے اطلاع رساں ویب سائیٹ المنار کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ بحرینی شیعوں کے قائد اور منامہ کی مسجد "امام صادق (ع)" کے خطیب آیت اللہ عیسی قاسم نے نماز جمعہ کے خطبوں میں خیال ظاہر کیا : بحرین میں عوامی تحریک سیاسی ، اصلاح پسند اور پر امن طریقے سے شروع ہوئی تھی اور انہی خصوصیات کے ساتھ باقی رہے گی ۔
انہوں نے مزید کہا : اس تحریک کا ہتھیار پر امن مظاہروں کے دوران صبر اور تحمل کے ساتھ اپنے حقوق کے لیے آوازبلند کرنا ہے اس امید کے ساتھ کہ ایک دن ایک منصفانہ مطالبات پورے ہوں گے ۔
1214859