ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "financialafrik"کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ کویتی سرمایہ کاروں کے فنڈز سے قائم ہونے والا موریطانیہ کا یہ نیا اسلامی بینک ۲۰ ملین ڈالر سے زائد سرمائے کے ساتھ اگلے سال تک اپنے کام کا آغاز کرے گا ۔
واضح رہے کہ موریطانیہ میں اس وقت بیس کے قریب ایسے بینک اور مالیاتی ادارے کام کررہے ہیں جو گزشتہ کچھ سالوں سے صارفین کے لیے اسلامی شریعت کے مطابق بینکنگ کی سہولیات میسر کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔
اسی طرح فرانس ، مراکش اور قطر کے سرمایہ کار بھی اس سے قبل موریطانیہ میں اسلامی بینکوں کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کر چکے ہیں ۔
1351144