کاظمین ؛ بین الاقوامی کانفرنس کے دوران آئمہ بقیع(ع) کی سیرت و افکار کا جائزہ

IQNA

کاظمین ؛ بین الاقوامی کانفرنس کے دوران آئمہ بقیع(ع) کی سیرت و افکار کا جائزہ

18:21 - January 10, 2014
خبر کا کوڈ: 1352910
ادب و آرٹ گروپ : عراق کے شہر کاظمین میں ۸ مئی ۲۰۱۴ کو حرم امامین کاظمین کی جانب سے "آئمہ بقیع(ع) کی سیرت و افکار " کے عنوان سے پانچویں سالانہ بین الاقوامی علمی کانفرنس منعقد کی جائے گی ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے حرم امامین کاظیمن(ع) کی ویب سائیٹ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کانفرنس حرم مقدس کی انتظامیہ کی جانب سے "آئمہ بقیع کے افکار سے سیراب ہو کر ان کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت" کے شعار کے ساتھ منعقد کی جائے گی جو ۲ دن تک جارہے گی ۔
قابل ذکر ہے کہ اس کانفرنس میں شرکت کے خواہشمند محققین اپنے علمی آثار ، رنگین فوٹو ، رابطہ نمبر اور ایمیل ایڈریس حرم امامین کاظمین (ع) کے پتے پر ارسال کر سکتے ہیں۔
1352635
نظرات بینندگان
captcha