ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے العالم نیوز نیٹورک کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردنی دہشت گرد عمر محمود عثمان المعروف ابو قتادہ نے اردن کی ایک عدالت میں پیشی کی دوران شام میں حزب اللہ کی موجودگی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے لبنان کے اندر النصرة فرنٹ اور عبد اللہ عزام نامی دہشت گرد گروپوں کی جانب سے شدت پسندانہ کاروائیوں کی مکمل حمایت کی ہے ۔
ابو قتادہ نے کہا : حزب اللہ نے جنگ کا آغاز کیا اور لبنانی حکومت کو چاہیے کہ حزب اللہ پر شام سے اپنی فورسز نکالنے کے لیے بھرپور دباؤ ڈالے ۔
اسی طرح اس نے داعش اور النصرة فرنٹ کو آپس میں صلح کی دعوت دیتے ہوئے کہا : میں داعش کے مقابلے پر النصرة فرنٹ کی حمایت نہیں کرتا بلکہ میں شام میں تمام مجاہدین کی حمایت کرتا ہوں ۔
1374807