ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " Top News " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ کچھ عرصہ قبل یوٹیوب سے اس توہین آمیز فلم کو فنکار "سینڈی لیگارسیا " کی شکایت کے بعد حذف کیا گیا تھا ۔
یاد رہے کہ اس فلم میں رسول کریم (ص) کی شان میں گستاخی کی گئی ہے جبکہ دنیابھر میں مسلمانوں کے شدید احتجاج کے باوجود یوٹیوب کے حکام نے اس فلم کو سائیٹ سے حذف نہیں کیا ہے ۔
امریکی عدالت نے حال ہی میں سینڈی لیگارسیا کی شکایت کے بعد سائیٹ کے حکام کو فلم کی اصلاح کرنے اور اس کو دوبارہ سائیٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا ہے ۔
1382991