اسلامی مرکزواشنگٹن،امریکہ میں اہل بیت کے معارف سے روشناس کرانے کا اہم ترین اسلامی ثقافتی مرکز

IQNA

اسلامی مرکزواشنگٹن،امریکہ میں اہل بیت کے معارف سے روشناس کرانے کا اہم ترین اسلامی ثقافتی مرکز

7:47 - April 13, 2014
خبر کا کوڈ: 1394428
شعبہ بین الاقوامی :اسلامی مرکزواشنگٹن،امریکہ میں اہل بیت کی تعلیمات اور معارف اسلامی سے روشناس کرانے کا اہم ترین اسلامی ثقافتی مرکز، اہل بیت سے عشق رکھنے والوں کا مرکز بن چکا ہے

ایران  کی  قرآنی  خبر  رساں  ایجنسی (ایکنا)-اسلامی مرکز واشنگٹن، امریکہ میں اہل بیت سے محبت رکھنے والوں کا مرکز ہے یہ مرکز جو "IEC"کے نام سے مشھور ہے واشنگٹن کے قریب "پوتومک" سٹی میں "مریلند" صوبے میں واقع ہے ۔
سنگ بنیاد
مرکز اسلامی ،۱۹۷۹ میں اسلامی انقلاب ایران کے بعد امریکہ میں مقیم چند افراد کی کوششوں سے قائم ہوا،چند سال تک "علوی فاونڈیشن" کے تعاون سے کام کرنے کے بعد اب یہ مرکز مقامی عاشقان اہل بیت اور خدا پرست مسلمانوں کی اپنی مدد آپ کے تحت کامیابی سے مکتب اسلام اور اہل بیت کے معارف کی ترویج میں مصروف عمل ہے ۔
حجت الاسلام بحرینی ،سربراہ مرکز
اس مرکز کی سربراہی حجت الاسلام والمسلمین بحرینی فرما رہے ہیں جو کئی مجتہدین اور مراجع تقلید کا نمائندہ بھی ہے جو سہمین امام کی جمع آوری کے حوالے سے امریکہ اور کینیڈا کے مسلمانوں کے لیے ایک سہولت بھی ہے ۔
فعالیت اور پروگرام
نماز جماعت،نماز جمعہ،دعا کمیل ،دعا توسل،اسلامی دروس،تفسیر قرآن اور مختلف مناسبتوں کے حوالے سے جشن وغیرہ کا انعقاد اس مرکز کی کوششوں میں شامل ہیں ۔
یہ مرکز دیگر  ممالک جیسے پاکستان ،افغانستان،عراق اور امریکہ کے مسلمانوں کی تعلیمی و تربیتی پروگراموں میں بھی پیش پیش رہتا ہے ۔
اس مرکز میں اب تک سینکڑوں کی تعداد میں طلباء و طالبات فارسی اور دیگر کورسز مکمل کر چکے ہیں۔
مرکز کے بڑے ہال میں مختلف اسلامی پروگرامز منعقد ہوتے ہیں جہاں لوگ خوشی اور غم کے مراسم منعقد کراتے ہیں اور اس مرکز کی سہولتوں سے مستفید ہوتے ہیں ۔

1391463

ٹیگس: مرکز ، اسلام ، امریکہ
نظرات بینندگان
captcha