ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی[یکنا]امریکن یونیورسٹی «Wyoming Public Media» کی شعبہ خبر کے مطابق،مراکش سے تعلق رکھنے والے عادل تھار جو اس پروگرام کے منتظمین میں سے ہیں کا کہنا ہے کہ میں نے چہار سال تک مشاہدہ کیا کہ امریکہ میں اکثر لوگوں کو اسلام کے بارے میں صحیح معلومات نہیں،اخبارات میں اکثر ایسی خبریں مسلمانوں کے حوالے سے چھپتی ہیں جو کسی طور درست نہیں۔
عادل تھار نے مزید کہا کہ میڈیا ایک ارب سے زائد مسلمانوں کا صحیح چہرہ پیش نہیں کرتا اور لوگو ں کو یہ تک معلوم نہیں کہ میڈل ایسٹ میں مسلمانوں کےصرف ۱۵ فیصد رہتے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ درست انداز میں اسلام کو پہچاننے کی کوشش کریں ۔ ایک مسلمان سے اسلام کے بارے میں سوال پوچھے نہ کہ میڈیا سے۔
"امریکہ میں مسلمانوں کی کہانیاں" اور " کیا مسلمان ایک بہتر امریکن بن سکتا ہے " جیسی موضوعات اور سوال و جواب کا سیشن اس ایک ہفتے کے پروگرام میں شامل ہے ۔