ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا)- اطلاعرساں ادارے " الیوم السابع" کی خبر کے مطابق قاہرہ کے علاقے "شبرا" کی کلیسا میں گذشتہ جمعے کی شب شام میں امن کی خاطر خصوصی دعا کی تقریب نمنعقد ہوئی جسمیں مختلف اہم عیسائی اور مسلمان شخصیات نے شرکت کیں۔
.
«رفعت فکری»، مصر کی اہم عیسائی شخصیت نے شام میں امریکہ ،قطر،ترکی اور مغربی ممالک کی تکفیری سازش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شام میں عوام کا اتحاد لازمی ہے۔
وهابی تکفیری نظریہ زہر قاتل ہے
جامع الازھر سے وابستہ عالم دین «شیخ محمد عبدالله نصر»، نے تکفیری سوچ کو عرب اور اسلام کے کیے ایک خطر ناک نظریہ جانتے ہوئےکہا کہ اس سوچ کا مقابلہ وحدت سے کرنا ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مصر کو مسلمان عوام تکفیریوں کے مقابلے میں اور دہشت گردوں کو برابر شامی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،انہوں نے تکفیری سوچ کو زہر قاتل قرار دیتے ہو ئےکہا کہ علماء اور دیگر دانشوروں پر فرض ہے کہ وہ اس سوچ کے مقابلے میں اسلام کا درست چہرہ پیش کریں اور اس دہشت گردانہ نظریے کو اسلام سے جدا کرکے دین کو خرابی سے بچانے کی کوشش کریں۔