سب سے بڑے اور دیدہ زیب قرآن مجیدکی سعد آباد میں رونمائی

IQNA

سب سے بڑے اور دیدہ زیب قرآن مجیدکی سعد آباد میں رونمائی

7:58 - May 19, 2014
خبر کا کوڈ: 1408121
ادبی گروپ: سعد آباد کے میوزیم میں اس قرآن مجید کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوگی

ایکنا نیوز- سعد آباد کلچرل کمپلیکس کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق،قلمی خط و کتابت کے میوزیم میں ہفتہ میراث فرہنگی اور عالمی یوم میوزیم کے موقع کی مناسبت سے استاد علی اکبر اسماعیلی قوچانی کے خطی نسخے سے مزین دنیا کے سب سے بڑے اور خوبصورت قرآن مجید کی نمائش ۲۱ سے ۲۶ مئی تک جاری رہے گی ۔ خط ثلث میں تحریر شدہ اس قرآن کو دیدہ زیب گولڈن جیولری تاروں سے مزین کیا گیا ہے ۔ استاد قوچانی معروف خطاط استاد سید حسن میر خانی،میرزا ابراھیم نوذری وغیر ہ کا شاگرد رہ چکا ہے اور اب تک اس استاد کے فن پاروں کی نمائش کئی بار منعقد ہوچکی ہے اور آپکے فن پارے حرم امام حسین {ع} اور حرم امام رضا {ع} میں بھی نمائش کے لیے موجود ہیں۔

1407614

نظرات بینندگان
captcha