ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «lorientlejour»، کے مطابق اسلامی کانفرنس اور عرب لیگ نے ماہ مبارک رمضان میں ایک مہینے کی جنگ بندی کی درخواست کی ہے اور بڑی طاقتوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس جنگ بندی میں مدد اور شامی حکومت اور جنگجووں کو جنگ بندی پر مجبور کریں تاکہ اس دوران فلاحی تنظیموں کو جنگ کے متاثرین تک امداد پہنچانے کا موقع مل سکے
اسلامی کانفرنس کے سیکریٹری جنرل نے امید ظاہر کی ہے کہ جنگ میں مشغول گروپس اس درخواست کو قبول کریں گے
اس درخواست کے باوجود گذشتہ دنوں داعش نے حلب شھر میں کئی افراد کو سر عام پھانسی پہ لٹکایا اور کہا ہے کہ ان کے جنازے تین دن تک لٹکتے رہیں گے۔