ایکنا نیوز- سماء نیوز-مقبوضہ بیت المقدس : غزہ میں اسرائیل کی فضائی جارحیت نو فلسطینیوں کو موت کے منہ میں لے گئی، رات کے اندھیرے میں نو مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلسطینی حکومت نے حملے کو امن کی کوششوں کیلئے بڑا دھچکہ قرار دیا ہے۔
تین یہودی لڑکوں کی گمشدگی اور ہلاکت کے بعد اسرائیلی حکام پر جنگی جنون سوار ہوگیا۔ تشدد کی تازہ کارروائی کو غزہ میں 2012 کے بعد سب سے بڑا حملہ قراردیا جارہا ہے، جس میں آخری اطلاعات کے مطابق نو شہری اسرائیلی جارحیت کا شکار ہوئے۔ جاں بحق افراد میں سے دو کا تعلق حماس سے بتایا جاتا ہے، فضائی جارحیت جاسوس طیارے کے ذریعے کی گئی جس میں نو مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ کے غزہ اور دیگر علاقوں میں فضاء سوگوار اور لوگ مشتعل ہیں۔