حضرت خدیجه(س) تاریخ کی مظلوم ہستی/خدا کے ہاں اعلی مقام

IQNA

حضرت خدیجه(س) تاریخ کی مظلوم ہستی/خدا کے ہاں اعلی مقام

13:48 - July 09, 2014
خبر کا کوڈ: 1427873
بین الاقوامی گروپ:دینی مدارس کے انجمن محققین تاریخ کے سربراہ نے حضرت خدیجه(س) کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ آپ چار کامل ترین عورتوں میں سے ایک ہیں.

ایکنا نیوز- یوم رحلت حضرت خدیجه(س) کے موقع پرحجت‌الاسلام والمسلمین حمیدرضا مطهری نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں آپکے مقام اور شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ کے نزدیک آپ محبوب ترین ہستیوں میں سے ایک ہیں اور بلاشبہ چار کامل ترین عورتوں میں سے ایک حضرت خدیجه(س) ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ حضرت خدیجه(س) تاریخ کی مظلوم ترین ہستیوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔

مطهری نے مقام خدیجہ پر گفتگو میں اس حدیث کی طرف اشارہ کیا جسمیں آنحضرت (ص)  فرماتے ہیں " خدا کی قسم کہ خدیجہ سے بڑھکر خدا نے مجھے نہ دیا کہ اس وقت اس نے مجھ پر ایمان لایا جب لوگ کفر پر تھے۔

مطھری نے کہا کہ آپ وہ ہستی اور زوجہ مکرمہ ہیں کہ آپ کے ہاں حضرت فاطمه(س) پیدا ہوئیں اور اسی شخصیت سے تمام ائمہ کی نسل آگے بڑھی ہے کیونکہ ماریه قبطیه کی اولاد بنام ابراھیم پیدا ہوئی لیکن ابراھیم بچپن میں ہی انتقال کر گئے ۔
حضرت خدیجه وہ ہستی ہے جو خود کو کنیز کے طور پر رسول اللہ (ص) کے ہاں متعارف کرا کر شادی کی درخواست کرتی ہیں جبکہ اس وقت حضرت خدیجه اسیّ ہزار اونٹوں کے علاوہ بیش بہا دولت کی مالک تھیں جنکو آپ نے اسلام کی تبلیغ اور استحکام کے لیے وقف کیا
مطھری نے مقام خدیجہ کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بعض روایتوں کے مطابق حضرت زهرا(س) کی ولادت سے قبل جبرئیل  آپ کو خدا کا سلام پہنچاتے تھے جو کسی طرح ایک معمولی فضیلت نہیں۔ مطھری نے مزید کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ تاریخ میں آپ کے حوالے سے زیادہ معلومات دستیاب نہیں اور اس عظیم ہستی کے حوالے سے تحقیق کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
مطهری نے آپکی کنیت پر اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جسطرح حضرت علی(ع) کے لیے «امیرالمومنین»  کا لقب مخصوص ہے اسی طرح حضرت خدیجه(س) کے لیے  «ام المومنین» کی کنیت مخصوص ہے اور آپکے نام کے ساتھ اسکا استعمال ضروری ہے۔

مطھری نے امام صادق سے منقول روایت کا ذکر کیا کہ جسوقت حضرت خدیجه علیها سلام وفات پاگئیں تو حضرت فاطمه علیها سلام نالہ کناں رسول خدا سے پوچھتے ہیں کہ میرِی ماں کہاں ہیں تو جبرئیل علیه السلام نازل ہوکر فرماتے ہیں کہ خدا کا کہنا ہے کہ خدیجہ یاقوت و زبرجد اور سونے کے بنے ہوئے گھر میں جناب آسیہ اور جناب مریم کے ساتھ مقیم ہیں ۔
مطھری کا کہنا ہے کہ آپکی شان کے لیے یہی کافی ہے کہ ائمه اطھار (ع) فخر کرتے تھے کہ انکی ماں خدیجه(س)  ہیں اور امام حسین(ع)  لشکر یزید سے جنگ کے وقت یہی فرماتے ہیں کہ ہماری جدہ  حضرت خدیجه(س)  اور ہماری ماں رسول اللہ کی بیٹی ہیں  ۔

1426889

ٹیگس: خدیجہ ، اسلام ، مقام
نظرات بینندگان
captcha