قرآنی آیات پر مشتمل خطاطی کے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام

IQNA

قرآنی آیات پر مشتمل خطاطی کے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام

15:07 - July 11, 2014
خبر کا کوڈ: 1428236
بین الاقوامی گروپ: ماہ صیام اور بھار قرآن کے حوالے سے ادارہ ثقافت بلوچستان قرآنی نمائش کا اہتمام کر رہا ہے۔

ایکنا نیوز- ماہ رممضان المبارک کے موقع پر گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ادارہ نظامت و ثقافت بلوچستان قرآنی آیات پر مشتمل خطاطی کے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کر رہا ہے ۔ اس سلسلے میں ادارہ ثقافت بلوچستان نے بلوچستان کے تمام خطاطوں اور اہل ہنر سے گذارش کی ہے کہ اس مقدس قرآنی نمائش میں حصہ لینے کے لیے جلد از جلد اپنے فن پاروں کے ساتھ بلوچستان آرٹ گیلری  رجوع کریں۔
قابل ذکر ہے کہ قرآنی تعلیمات اور قرآنی ثقافت کو عام کرانے اور قرآنی اہل ہنر کی حوصلہ افزائی کے لیے اس طرح کی نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

 

 

نظرات بینندگان
captcha