بلوچستان بھرمیں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج اور مظاہرے

IQNA

بلوچستان بھرمیں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج اور مظاہرے

14:16 - July 14, 2014
خبر کا کوڈ: 1429643
بین الاقوامی گروپ:پاکستان میں مخلتف سیاسی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے غزہ جارحیت کی مذمت اور اسرائیلی پرچم نظر آتش کئے گیے۔

ایکنا نیوز- دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی غزہ کے مظلوم اور روزہ دار عوام پر وحشیانہ بمباری اور مظالم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
صوبہ بلوچستان کے مختلف شہروں کے علاوہ کوئٹہ شھر میں مختلف تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں کی جانب سے مظاہرے کئے گیے۔
جمعیت علماء اسلام فضل الرحمن ، جمعیت علماء پاکستان ، جمعیت نظریاتی اور جماعت اسلامی کی جانب سے اخبارات اور مدارس ومساجد میں احتجاج کے علاوہ مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئیں۔
فلسطین فاونڈیشن کے تحت " زخمی زخمی قدس پکارا اب تو مسلم جاگ خدارا" کے عنوان سے سیمینار میں شیعہ سنی علماء اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے غزہ مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی کانفرنس اور سلامتی کونسل سے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔ 
بلوچستان متحدہ محاز نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کہا اور اسرائیلی پرچم نظر آتش کیا ۔

 

نظرات بینندگان
captcha