تنزانیہ میں فلسطینی سفیر: روز قدس کا اعلان امام خمینی(ره) کی روشن فکری اور دور اندیشی کو ظاہر کرتا ہے

IQNA

تنزانیہ میں فلسطینی سفیر: روز قدس کا اعلان امام خمینی(ره) کی روشن فکری اور دور اندیشی کو ظاہر کرتا ہے

11:27 - July 15, 2014
خبر کا کوڈ: 1429954
بین الاقوامی گروپ: تنزانیہ میں فلسطینی سفیرنے ایک خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک کے آخری جمعے کو روز قدس کا امام خمینی(ره) کی روشن فکری اور دور اندیشی کو ظاہر کرتا ہے اور اس پر عمل ہماری ذمہ داری ہے۔

ایکنا نیوز- شعبہ افریقہ- تنزانیہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے رایزنی مرکز، جماعت شیعیان خوجہ،مدرسہ امام جعفر صادق(ع) ، شیعیان اثناعشری کونسل اور دیگر اسلامی مراکز  کے تعاون سے منعقدہ سمینار بعنوان  «قدس شریف اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں» سے خطاب کرتے ہوئے تنزانیہ میں  فلسطینی سفیرنے کہا کہ رمضان المبارک کے آخری جمعے کو روز قدس کا اعلان امام خمینی(ره) کی روشن فکری اور دور اندیشی کو ظاہر کرتا ہے اور اس پر عمل کرنا اور اس دن کو باقی رکھنا تمام اسلامی ممالک کے عوام اور حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔
سیمینار میں تنزانیہ میں ایرانی سفیر مهدی آقاجعفری اور کلچرل ایمبیسیڈر مرتضی صبوری،فلسطینی سفیرابوجیش، جامعةالمصطفی(ص)کے نمائندے حجت‌الاسلام شاهدی، سیمبا ثقافتی مرکز کے سربراہ، شیخ جلال، مدرسہ امام جعفر صادق(ع)کے شیخ الهادی موسی سالم، اہل سنت کے معروف عالم دین شیخ اباصالح، میڈیا نمائندوں کے علاوہ   بڑی تعداد میں شیعہ اور سنی  دانشوروں نے سرکت کیں۔

ایرانی سفیر مهدی آقاجعفری نے یوم القدس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت امام خمینی(ره) کی بصیرت کو سراہا اور کہا کہ اس دن کو منانا اور صھیونزم کے خطرات سے آگاہ رہنا اشد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ آج بھی یہ مظالم جاری ہیں اور ان مظالم کے خلاف فلسطینیوں کی مکمل حمایت اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے۔

فلسطینی سفیر ابوالجیش، نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک کے آخری جمعے کو روز قدس کا اعلان امام خمینی(ره) کی روشن فکری اور دور اندیشی کو ظاہر کرتا ہے اور اس پر عمل ہماری اور تمام امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے فلسطین کی تاریخ اور مظلومیت پر روشنی ڈالی اور غزہ کے عوام کی مدد کو ضروری اور اسلامی حکم قرار دیا۔
ابوالجیش نے کہا کہ قدس شریف سے محبت ایمان کا حصہ ہے اورقبلہ اول کی آزادی کے لیے کوشش کرنا تمام مسلمانوں پر لازم ہے

جامعہ امام صادق(ع)  کے سربراہ  شیخ جلال، نے اسلامی اتحاد اور بیداری اسلامی پر تاکید کرتے ہوئے عالم اسلام پر زور دیا کہ صھیونی مظالم کا مقابلہ ضروری اور اسلامی حکم کے مطابق ہے۔
اہل سنت کے عالم دین شیخ اباصالح، نے اس سیمینار کے ااہتمام کو سراہا اور کہا کہ اس سے علماء کو مدد ملتی ہے کہ وہ ماہ صیام میں عوام کو اس مسئلے کے حوالے سے آگاہ کریں تاکہ عوام صھیونی مظالم کے خلاف روز قدس کے مظاہروں میں شرکت کرسکے۔

1429396

ٹیگس: امام ، خمینی ، قدس ، رمضان
نظرات بینندگان
captcha