
ایکنا نیوز-«رایٹرز» کے مطابق گوگل کمپنی کی طرف سے کہا گہا ہے کہ اس گیم میں غزہ میں حماس کے محازوں پر حملہ اور اسمیں عام افراد کے قتل کی وجہ سے اس گیم کو گوگل کی پالیسی کے خلاف قرار دیتے ہوئے گوگل پلے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
غزہ اپلیکیشن «غزه پر بم برساو» گیم «پلی ایف ٹی ڈبیلیو» کمپنی کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اب تک اس گیم کو ہٹانے کے حوالے سے اس کمپنی کی جانب سے رد عمل ظاہر نہیں ہوا ہے
یہ گیم شدید عوامی اعتراضا ت کے باوجود فیس بک کے آن لائن پیج سے نہیں ہٹایا گیا ہے۔
روزنامه «گارڈین» کے مطابق یہ گیم اب تک ایک ہزار بار ڈاون لوڈ کیا جا چکا ہے ۔