
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «On Islam» کے مطابق نیو ساوت ویلز کے پارلیمنٹ میں منعقدہ تقریب میں آسٹریلین وزیر ویکتور دومینلونے ایوارڈ دیتے ہوئے کہا کہ یہ انعام اس شخصیت کو دیا جا رہا ہے جو ایک عرصے سے بامعنی اور ریگولر خدمات انجام دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا : «ماها کریم عبدو» اس ایوارڈ کے لیے بہترین شخصیت ہے جس نے رنگ و نسل اور جنسیت کے فرق کے بغیر بہترین خدمات انجام دی ہے
ماها کریم عبدو، آسٹریلین عورت فاونڈیشن کی صدر ہے جو ۱۹۶۰ میں لبنان سے آسٹریلیا آئی ہوئی ہے اور بارہ سال سے انسانی حقوق کمیشن میں مصروف خدمت ہے۔
آسٹریلیا میں مسلمان دو سو سال سے آباد ہے اور عیسائی مذ ہب کے بعد اسلام دوسرا بڑا مذ ہب شمار ہوتا ہے۔
1437498