
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے براثا کے مطابق کربلاء میں آیتالله العظمی سیستانی کے نمائندے «سید احمد الصافی» نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پارٹیوں سے استدعا ہے کہ ایک منظم اور مستحکم کابینے کی تشکیل کے لیے نئے وزیر اعظم سے مکمل تعاون کریں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہم سب پر لازم ہے کہ ایک ایسا مضبوط نظام بنانے کی کوشش کریں جو عراق کی حفاظت اور بہبود کے لیے مناسب ہو۔
سید احمد الصافی نے کہا: سیاسی پروسیس کی عالمی اور علاقائی سطح پر حمایت ایک مناسب موقع فراہم کرتی ہے کہ ہم ان بحرانوں سے نکلنے کی کوشش کریں۔
مالکی کا شکریہ اور آیت الله نمرکے حوالے سے خبردار
نجف میں نماز جمعہ سے خطاب میں خطیب جمعہ نے عراقی وزیر اعظم کے انتخاب پر اطمینان کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ متعین وقت کے اندر وزیر اعظم کا انتخاب اور اس پروسیس کی حمایت قابل تعریف ہے
سید صدرالدین قبانچی نے مرجعیت کی رہنمائی میں بغیر کسی بیرونی مداخلت کے اس عہدے سے علیحدہ ہونے پر نوری مالکی کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
امام جمعہ نے اپنے خطبوں میں سعودی شیعہ عالم دین آیت الله نمر کی سزا کے حوالے سے سعودی حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ عوام کمزور پوزیشن میں نہیں اور بہتر ہے کہ سعودی خود کو وہابی اور سلفی لیڈروں سے علیحدہ کریں۔