ایکنا نیوز-سماء نیوز-غزہ میں عوام حماس کے حق میں سڑکوں پر آگئے، قاہرہ میں موجود فلسطینی وفد سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔
اہل غزہ اوران کے آہنی عزائم ،حماس حکومت کی حمایت اور قاہرہ میں موجود فلسطینی مذاکرات کاروں سے اظہار یکجہتی کیلئے گھروں سے نکلے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ جنگ بندی کا ایسا معاہدہ چاہتے ہین جوفلسطینیوں کیلئے اطمینان بخش ہو۔
حماس کی حمایتی ریلی میں مجاہدین نے بھی علامتی مارچ کیا، اور پیغام دیا کہ حماس ہرآپشن پرعملدرآمد کیلئے مکمل تیار ہے، بال اب اسرائیل کے کورٹ میں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان پانچ روزہ جنگ بندی کا آج آخری دن ہے۔