اسرائیلی ناکہ بندی غزہ کی تعمیر نو میں بڑی رکاوٹ بن گئی

IQNA

اسرائیلی ناکہ بندی غزہ کی تعمیر نو میں بڑی رکاوٹ بن گئی

16:54 - September 14, 2014
خبر کا کوڈ: 1449998
بین الاقوامی گروپ:جرمن میڈیا کے مطابق فلسطینی علاقے غزہ کی تعمیر نو میں اربوں ڈالر کا خرچہ آئے گا اور اسرائیل کی جانب سے جاری ناکہ بندی اس تعمیراتی عمل میں حائل ہے

ایکنا نیوز-ڈیلی پاکستان-غزہ کی تعمیر نو میں اسرائیلی ناکہ بندی سب سے بڑی رکاوٹ بن گئی۔ جرمن میڈیا کے مطابق فلسطینی علاقے غزہ کی تعمیر نو میں اربوں ڈالر کا خرچہ آئے گا اور اسرائیل کی جانب سے جاری ناکہ بندی اس تعمیراتی عمل میں حائل ہے، اسرائیل نے غزہ میں تعمیراتی سامان کی ترسیل پر ایک حد مقرر کررکھی ہے، اس وقت اسرائیل کی جانب سے غزہ میں تعمیراتی سامان کی مد میں صرف 30 ٹن سیمنٹ ایک ہفتے میں لے جایا جاسکتا ہے اور اندازہ لگایا گیا ہے کہ تعمیر نو کےلئے 10 ہزار ٹن سیمنٹ روزانہ کی بنیاد پر اگلے 6 ماہ کیلئے درکار ہوگا۔ غزہ کے علاقے کا دورہ حال ہی میں ناروے کے وزیر خارجہ برگے برنیدا نے کیا تھا۔ دورے کے بعد ناروے کے وزیر خارجہ برگے برنیدا کا کہنا تھا کہ غزہ کے بعض علاقے ناقابل یقین حد تک ایسے دکھائی دیتے ہیں کہ کسی شدید زلزلے کے بعد تباہی سے ہمکنار ہوئے ہیں۔غزہ کی تعمیر نو کے حوالے سے ایک رپورٹ فلسطینی اتھارٹی نے بھی مرتب کی ہے اور اس کے مطابق اسرائیلی جنگ کے بعد غزہ کی تعمیر نو پر 7.8 بلین ڈالر درکار ہیں۔ غزہ سے تعلق رکھنے والے ماہر اقتصادیات ماہر الطبع نے تعمیر نو کا تخمینہ 5 بلین ڈالر لگایا ہے،علاقے کی تعمیر نو کیلئے انٹرنیشنل ڈونرز کانفرنس بارہ اکتوبر کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہوگی جس میں یورپی یونین، ترکی اور قطر کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔

143182

ٹیگس: غزہ ، تعمیر ، نو
نظرات بینندگان
captcha