نریندر مودی مسلمانوں کی طرف سے پُر امید

IQNA

نریندر مودی مسلمانوں کی طرف سے پُر امید

15:24 - September 24, 2014
خبر کا کوڈ: 1453730
بین الاقوامی گروپ:وزیراعظم نریندر مودی نےبھارت میں القاعدہ گروپ کے خدشے کو رد کر دیا ہے اور کہا ہے القاعدہ اس مقصدمیں کامیابی حاصل نہیں کر سکتی کیو نکہ بھارتی مسلمان اپنے وطن پر جا ن قربان کر دیں گے

ایکنا نیوز-  القاعدہ کی طرف سے بھارتی شاخ کے قیام کا اعلان سامنے آنے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس خدشہ کو رد کر دیا ہے اور کہا ہے القاعدہ اس مقصدمیں کامیابی حاصل نہیں کر سکتی کیو نکہ بھارتی مسلمان اپنے وطن پر جا ن قربان کر دیں گے۔

ڈیلی پاکستان کے مطابق  القاعدہ کے سر براہ ایمن اظواہری نے رواں ماہ ایک ویڈیو پیغام میں القاعدہ کی بھارتی شاخ کے قیا م کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے بھارتی ریاستوں آسام ، گجرات  اور اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر میں حمایت حاصل کر کے مسلمانوں کو بھارتی تسلط سے آزاد کر وانے کا اعلان کیا تھا ۔نریندی مودی نے امریکی ٹی وی سی این این کے صحافی فریدزکر یاکو دیے گئے انٹر ویو میں کہا کہ القاعدہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتی کیو نکہ بھارتی مسلمان اپنے وطن سے پیار کرتے ہیں اور وہ ایسا کوئی کا م نہیں کریں گے جس سے بھارت کو نقصان ہو ۔واضح رہے کہ یہ وہی نریندر مودی ہے جو ایک طرف تو بھارتی مسلمانوں سے وطن سے محبت کی توقع کرتے ہیں اور دوسری طرف انہی کے دور حکومت میں ریاست گجرات میں دو ہزار سے زائد مسلمانوں کو وحشیانہ قتل عام کا نشانہ بنایا گیا ۔

146426

نظرات بینندگان
captcha