دنیائے عرب اور عالم اسلام کے تمام بحرانوں کا ذمہ دار امریکہ ہے۔ حزب اللہ

IQNA

دنیائے عرب اور عالم اسلام کے تمام بحرانوں کا ذمہ دار امریکہ ہے۔ حزب اللہ

19:33 - October 11, 2014
خبر کا کوڈ: 1459234
بین الاقوامی گروپ:امریکہ، علاقے کے ملکوں کے ذخائر اور علاقے کی قوموں کے مستقبل پر حکمرانی جمانے کی کوشش کررہا ہے۔ شیخ نعیم قاسم

ایکنا نیوز- شفقنا-حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ دنیائے عرب اور عالم اسلام کے تمام بحرانوں کا ذمہ دار، امریکہ ہے۔ انھوں نے جنوبی بیروت کے مضافات میں جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ، علاقے کے ملکوں کے ذخائر اور علاقے کی قوموں کے مستقبل پر حکمرانی جمانے کی کوشش کررہا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ، اپنے مفادات کیلئے نہ صرف علاقے کے ملکوں کے ذخائر پر قبضہ کرنے کی کوشش، بلکہ اس مقصد کے حصول کیلئے علاقے کے عوام کی جانوں سے کھیلنے سے بھی  دریغ نہیں کرتا۔انھوں نے حزب اللہ لبنان کی کامیابیوں کو شہداء کے خون کی مرہون منّت قرار دیا اور کہا کہ حزب اللہ نے اپنے ملک کی فوج کے ساتھ مل کر بحران شام کے خطرے کا دفاع کیا ہے۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اسی طرح علاقائی ملکوں کے خلاف امریکی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری دہشتگردی، امریکی وضع کردہ ریڈلائینوں کو پار کرچکی ہے جو اب خود امریکہ کیلئے بھی خطرہ بنتی جارہی ہے۔

35366

ٹیگس: حزب ، اللہ ، امریکہ
نظرات بینندگان
captcha