کربلا ءمیں پہلے قرآنی اسکول کا افتتاح

IQNA

کربلا ءمیں پہلے قرآنی اسکول کا افتتاح

14:45 - October 12, 2014
خبر کا کوڈ: 1459618
بین الاقوامی گروپ: عید غدیر خم کے موقع پر آستانہ مقدس حسینی سے وابستہ اسلامی قرآنی اسکول کا افتتاح کیا جائے گا

ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس قرآنی خصوصی اسکول کو اعلی ٹیلینٹیٹ طلباء کی تربیت کے لیے کھولا جارہا ہے اور اسمیں ڈیڑھ سو بچوں کے داخلے کی گنجائش ہے
آستانہ مقدس امام حسین (ع)  کے دارلقرآن کے سربراہ «شیخ حسن المنصوری» نے اس حوالے سے کہا کہ اس اسکول میں قرآنی علوم کے علاوہ حفظ کے طریقے ۔ قرآنی ثقافت اور اسلامی فقہ اور عقائد بھی پڑھائے جائیں گے
انہوں نے کہا کہ اس قرآنی اسکول میں اخلاق اسلامی،تربیت،اسپورٹس، سوشل سائنسز،عربی اور انگریزی زبان، تاریخ،جغرافیا،میتھ اور کمپیوٹر کورسز بھی کرائے جائیں گے
المنصوری نے مزید کہا :اس اسکول میں تین مراحل کی تکمیل کے بعد طلباء کو ہائر ایجوکیشن کی تصدیق شدہ اسناد بھی جاری کیے جائیں گے
انہوں نے کہا کہ اس اسکول سے فارغ شدہ طلباء عراق کے کسی اسکول میں بھی شرائط کے مطابق داخلہ لے سکیں گے ۔

1459131

نظرات بینندگان
captcha