ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «On Islam» کے مطابق سارا نامی آسٹریلین خاتون نے «SBS» ٹی وی شو میں کہا کہ میں ایک مسلمان آسٹریلین خاتون کی حیثیت سے فخر کرتی ہوں اور جب میں نماز پڑھتی ہوں تو بے تحاشا سکون اور لطف محسوس کرتی ہوں
انہوں نے کہا : جب اسلام کے نام پر تشدد کو دیکھتی ہوں تو قرآن اٹھا کر مطالعہ کرتی ہوں جہاں ان چیزوں کا کوئی وجود نہیں۔
مسلمان خاتون کا کہنا ہے کہ میں اب بھی وہی سارا ہوں جو اسلام سے پہلے تھی فرق اب صرف حجاب کا ہے۔
سارا «نیو ساوتھ ویلز» سے تعلق رکھتی ہے جہاں کی اکثریت مذہبی عیسائی افراد کی ہے اور سارا کافی تحقیق و جستجو کے بعد اسلام تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے
سارا کا کہنا ہے کہ کافی مطالعے اور اسلامی لیکچر سننے کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرنےکا فیصلہ کیا ہے اور اسوقت جب وہ یونیورسٹی میں نفسیات پڑھ رہی ہے اسلام قبولیت کی وجہ سے بیحد خوش ہے۔
سارا نے کہا کہ میرا پیغام یہ ہے کہ جو مجھ سے خوف زدہ ہے کہ مجھ میں اور تم میں کوئی فرق نہیں بس زندگی گذارنے کے لیے میں نے اس راستے کا انتخاب کیا ہے۔
اس شو کے میزبان پیٹریک ایبوٹ کا کہنا ہے کہ اسلام قبول کرنے والے سب کو دعوت دیتا ہوں کہ اس پروگرام میں آکر اپنا خیال اور نظریہ پیش کریں ۔
آسٹریلیا کی بیس ملین آبادی میں دو فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے ۔