عراق میں امریکی مداخلت سیاسی کھیل ہے

IQNA

عراق میں امریکی مداخلت سیاسی کھیل ہے

15:31 - October 15, 2014
خبر کا کوڈ: 1460650
بین الاقوامی گروپ: حزب اللہ عراق کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ حسین الرماحی نے اس ملک کی فوجیوں کو عراق بھیجنے کے سلسلے میں امریکی حکومت کے کسی بھی اقدام کے بارے میں خبردار کیا ہے

ایکنا نیوز- ایران ریڈیو کے مطابق حزب اللہ عراق کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ حسین الرماحی نے اس ملک کےفوجیوں کو عراق بھیجنے کے سلسلے میں امریکی حکومت کے کسی بھی اقدام کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ حسین الرماحی نے آج فارس نیوزایجنسی کو انٹرویودیتے ہوئے عراق میں امریکی مداخلت کو ایک سیاسی کھیل سے تعبیرکیا اور کہا کہ عراق میں امریکی فوجیوں کے داخلے کی صورت میں، غاصبوں کے مقابلے کے ساتھ ہی عراقی عوام کے درمیان بڑے پیمانے پر سماجی اور ثقافتی اقدامات اورسرگرمیاں شروع کردی جائیں گی۔ حزب اللہ کی سیاسی کمیٹی کے سربراہ نے عراق میں امریکی فوجیوں کے داخلے کا مقصد استقامتی گروہوں کو دہشتگردوں سے جنگ سے دور کرنا بتاتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ عراق، صوبہ الانبار سے دہشتگردوں کو باہر نکالنے کےلئے اس صوبے میں موجود رہے گی۔ واضح رہے کہ عراق کے سیاسی  وفوجی حکام اور عوام کی مخالفت کے باوجود دنیا کے بیس ممالک کی افواج کے سربراہ آج چودہ اکتوبر کو واشنگٹن کے قریب اندروز کے فوجی اڈے پر اکٹھا ہو کر عراق میں داعش دہشتگردگروہ کا مقابلہ کرنے کےلئے مشترکہ بری فوج تشکیل دینے کے موضوع کا جائزہ لے رہے ہیں۔

59790

ٹیگس: حزب ، اللہ ، امریکہ
نظرات بینندگان
captcha