ایکنا نیوز- محرم الحرام کے آتے ہی پاکستان میں فضاء یکدم سوگوار ہوجاتی ہے اور ہر طرف سیاہ پرچم اور علم غازی عباس (ع) نصب ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
مختلف گلی کوچوں اور شاہراوں پرفرمودات امام مظلوم کے علاوہ مجالس عزا اور ماتم داری کی مناسبت سے بینرز اور پوسٹرز نمایاں نظر آتے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں مجالس اور عزاداری کا سلسلہ ۸ ربیع الاول تک جاری رہتا ہے اور ان ایام میں شازونادر کوئی خوشی یا تفریحی پروگرام منعقد کیا جاتا ہے ۔
پاکستانی حکومت کی جانب سے حسب معمول سرکاری طور پر تاسوعا اور عاشورا کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
مختلف شہروں میں سیکورٹی الرٹ اور یوم عاشور پر فوج کو اسٹینڈ بائی رہنےکا حکم دیا گیا ہے۔