داعش سرغنہ ابوبکرالبغدادی محاصرے میں

IQNA

داعش سرغنہ ابوبکرالبغدادی محاصرے میں

19:27 - October 31, 2014
خبر کا کوڈ: 1465842
بین الاقوامی گروپ:داعش دہشتگرد گروہ کے سرغنہ ابوبکرالبغدادی کو عراق اور شام کے سرحدی علاقے میں واقع ایک گاؤں میں محاصرے میں لے لیاگیاہے۔

ایکنا نیوز- شفقنا- ارنانےعراقی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ البغدادی کے قریبی ترین افراد کے مارے جانے کے بعد شام کے سرحدی علاقے البعاج کے ایک گاؤں میں اسے بھی محاصرے میں لے لیاگیاہے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس علاقے سے گرفتار کئے جانے والے ایک دہشتگرد نے بتایا ہے کہ البغدادی نے اپنا حلیہ تبدیل کرلیا ہے۔

عراقی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ البغدادی کی گرفتاری کے لئے امریکہ اور عراق کی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان زبردست رقابت چل رہی ہے۔

امریکی فریق البغدادی کی گرفتاری تک اپنی خفیہ اطلاعات عراقیوں سے چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔

36335

نظرات بینندگان
captcha