فرانس میں خالی کلیساوں کو مسجد بنانے کی تجویز

IQNA

فرانس میں خالی کلیساوں کو مسجد بنانے کی تجویز

10:01 - November 10, 2014
خبر کا کوڈ: 1471641
بین الاقوامی گروپ: فرانس نیشنل پارٹی کے ایک لیڈر کی جانب سے تجویز میں خالی کلیساوں کو مسلمانوں کے حوالے کرنے کا کہا گیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «islametinfo» کے مطابق فرانس نیشنل پارٹی کے نمائندے «ژان پی‌یرلوگران»،
نے تجویر دی ہے کہ عراق،برطانیہ اور جرمنی کی طرح فرانس میں بھی خالی پڑے کلیساوں کو مسلمانوں کے حوالے کیا جائے
فرانس کے شمال میں سیکورٹی وجوہات کی بناء پر «دعوة» مسجد کے بند ہوجانے کے بعد یہ تجویز پیش کی گئی ہے
اگرچہ یہ تجویز مسلمانوں کی حمایت میں پیش ہوئی ہے مگر خود مذکورہ لیڈر اسلام مخالف افراد میں شمار ہوتا ہے
قابل ذکر ہے کہ اس طرح کی تجویز اس سے پہلے فرانس کے علاقے ویرزون «vierzon» میں بھی پیش ہوچکی ہے مگر اس تجویز پر فسادات اور جھگڑوں کی وجہ سے مسلمانوں نے اس پر عمل کو مناسب نہیں سمجھا اور دیگر عمارتوں میں مسجد بنانے کو اس سے بہتر قرار دیا گیا۔

1471453

ٹیگس: مسجد ، کلیسا ، تجویز
نظرات بینندگان
captcha