ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے آران کے مطابق «اوزگور» گروپ کی جانب سے سیواس شہر کے مرکز میں مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین «مردہ باد اسرائیل» اور «زنده باد مقاومت فلسطین» کے نعرے لگا رہے تھے
مذکورہ گروپ کے ترجمان «سنان جران» نے مسجد الاقصی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجدالاقصی کی اہمیت اور تقدس ہر مسلمان کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے اسلامی ممالک کی خاموشی کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا : صھیونی رژیم کی رکاوٹیں کسی صورت برداشت نہیں ۔
انہوں نے مزید کہا : مسجد الاقصی کا دروازہ بند کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ غاصب حکومت اسلامی دنیا کی خاموشی سے فائدہ اٹھاناچاہتی ہے
ترکی کے دیگر شہروں جیسے «بیلاجک»، «کوجه ایلی» اور«کوموش خانه» میں بھی بڑے مظاہرے منعقد کیے گئے
ترک وزیر خارجہ داود اغلو نے بھی استنبول میں ایک مظاہرے سے خطاب میں کہا تھا کہ مسجد الاقصی مسلمانوں کے لیے بیحد اہم اور مقدس ہے اور ترک حکومت مسجد الاقصی کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔