اہل بيت (علیھم السلام ) كے پيروكاروں كو تقوی اور اخلاق میں دوسرے مسلمانوں كے لئے نمونہ عمل ہونا چاہیے

IQNA

اہل بيت (علیھم السلام ) كے پيروكاروں كو تقوی اور اخلاق میں دوسرے مسلمانوں كے لئے نمونہ عمل ہونا چاہیے

19:31 - July 16, 2012
خبر کا کوڈ: 2370173
ادب و آرٹ گروپ: قائد انقلاب اسلامی كے حج و زيارات كے امور میں نمائندے نے كہا ہے ۔ اہل بيت كے پيروكاروں كو تمام مسلمانوں كے اخلاق و كردار اور تقوی میں نمونہ عمل ہونا چاہیے تا كہ وہ معصومين كے اقوال كےمطابق ان كے لئے زينت قرار پائیں ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق حج و زيارات كے امور میں قائد انقلاب اسلامی كے نمائندے حجۃ الاسلام قاضی عسكر ايك وفد كے ساتھ تھائی لينڈ كے دورہ پر ہیں انہوں نے ايرانی كلچرل سنٹر میں تھائی لينڈ كے مسلمانوں سے ملاقات كی ہے ۔
انہوں نے رمضان المبارك كی مناسبت سے گفتگو كرتے ہوئے تھائی لينڈ كے مسلمان سے كہا غير مسلم ممالك میں مقيم مسلمانوں كی ذمہ داری زيادہ ہوتی ہیں اور اہل بيت كے ماننے والوں سے زيادہ توقعات وابستہ ہوتی ہیں اس لئے انہیں تقوی و پرہيز گاری اخلاق و كردار میں تمام مسلمانوں كے لئے نمونہ عمل بننا چاہیے ۔
1054212

نظرات بینندگان
captcha