کابل میں فاطمہ زہرا(ع) عمومی لائبریری کا افتتاح

IQNA

کابل میں فاطمہ زہرا(ع) عمومی لائبریری کا افتتاح

23:27 - July 20, 2012
خبر کا کوڈ: 2373124
علم و فکر گروپ : کابل کے علاقے بل خشک میں واقع جامع مسجد امام زمان(عج) کی عمومی لائبریری کا افتتاح علما ، ثقافتی شخصیات اور متعدد ارکین پارلیمنٹ کی موجودگی میں کیا گیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق ، یہ لائبریری ۱۰۰ مربع میٹر پر مشتمل ہے اور لائبریری کی سہولیات من جملہ الماریاں ، مطالعاتی میز وغیر اور ۴۵۰ سے زائد علمی ،مذہبی اور تعلیمی کتابوں پر مشتمل ہے جو جوانوں کو مطالعہ کی طرف جلب کرنے اور ان کی علمی اور ثقافتی سطح کو بہتر بنانے کے شروع کی گئی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ بل خشک کی جامع مسجد امام زمان(عج) مغربی کابل میں ثقافتی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے جو معاشرے کے جوان طبقے کے لیے مختلف قسم کے دینی ، ثقافتی اور علمی پروگراموں کا اہتمام کرتی ہے ۔
1056069
نظرات بینندگان
captcha