فكر گروپ : تربيت معلم يونيورسٹی كے ايجوكيشنل بورڈ كے ركن نے عيد فطر كو اللہ پاك كی فطرت كی جانب انسان كی دوبارہ بازگشت كا دن قرار ديا ہے اور امام حسن مجتبی (ع) سے نقل شدہ حديث كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : ہم عام طور پر عيد كو ہنسی ، گپ شپ ، فضول كام اور ناجائز سرگرميوں كے ہمراہ مناتے ہیں درحالنكہ ان کاموں كے ذريعے ہم عيد كے آداب سے دور ہوجاتے ہیں ۔